کیا آپ فیس بک پر کسی دوست کی پوسٹس سے تنگ ہیں؟ ، جانئیے ایک آسان طریقہ جسکی مدد سے آپ اس شخص کے دوست رہتے ہوئے اسکی تمام پوسٹس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں
فیس بک میں اکثر آپ اپنے دوستوں کی کچھ ایسی پوسٹس سے تنگ آجاتے ہیں جو آپ کے مطلب کی نہیں ہوتیں، آپ اس دوست کی پوسٹس سے تو تنگ آجاتے ہیں لیکن اسے اپنے دوستوں کی فہرست سے نکالنا نہیں چاہتے
ایسی صورتحال کا آسان علاج آج ہم آپ کو بتاتے ہیں
ایسا دوست جسکی پوسٹ آپ اپنی فیس بک کی نیوز فیڈ میں نہیں دیکھنا چاہتے اسکے پروفائل پر کلک کیجئے
اسکے بعد نیچے تصویر میں دئیے گئے Following کے بٹن پر کلک کیجئے۔
کلک کرنے کے بعد یہ بٹن Follow میں تبدیل ہو جائے گا
اسکے بعد آپ اس دوست کی طرف سے کی گئی کسی بھی پوسٹ کو اپنی نیوز فیڈ میں نہیں دیکھ سکیں گے۔ لیکن آپ اس مذکورہ شخص کے دوست رہیں گے۔
جب بھی آپ دوبارہ اس دوست کی اپ ڈیٹس اپنی نیوز فیڈ پر دیکھنا چاہیں دوبارہ Follow کے بٹن کو دبائیں، یہ Following میں تبدیل ہو جائے گا اور آپ اس دوست کی اپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے۔
Subscribe by Email
How to Not see Friends Posts on Facebook - 2016
4/
5
Oleh
Fury